
تُرک بلدیاتی انتخابات، انقرہ میں”آق” پارٹی کو شکست، استنبول میں فاتح
پیر-1-اپریل-2019
ترکی میں اتوار کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور دارالحکومت انقرہ میں مئیر کے عہدے کے لیے حزبِ اختلاف کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ اگر صدر رجب طیب ایردوآن کے زیر قیادت حکمراں انصاف اور ترقی پارٹی (آق) یہ نشست ہار جاتی ہے تو گذشتہ سولہ سال کے بعد دارالحکومت میں اس کی یہ پہلی شکست ہوگی۔