جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی

علماء کا پوری دنیا میں ایک دن روہیت ہلال پر اتفاق

ترکی میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی علماء کانفرنس میں شریک علماء کرام نے متفقہ طورپر دنیا بھر میں ایک ہی روز روہیت ہلال سے اتفاق کرتے ہوئے ایک ہی دن میں ماہ صیام کا آغاز کرنے اور ساتھ ہی عید منانے کی سفارش کی ہے۔

ترکی کا وزیراعظم منتخب ہونے پر خالد مشعل کی بن علی یلدرم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے پر بن علی یلدرم کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ترکی کی نئی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔

ترکی کا غزہ کے محصورین کی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

ترکی کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے محصورین کی مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر ایردوآن کے ’ویژن‘ کو آگے لے کر چلوں گا:نو منتخب ترک وزیراعظم

ترکی کے نو منتخب وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے انہیں صدر رجب طیب ایردوآن کے سیاسی افکارو نظریات سے مکمل اتفاق ہے اور وہ صدر کے ویژن کو آگے لے کرچلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کو جدید ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے صدر ایردوآن کے شانہ بہ شانہ سفر جاری رکھا جائے گا۔

ترکی میں‘مرمرہ‘ پر صہیونی جارحیت کی برسی پر احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے ترکی کے امدادی جہاز’مرمرہ‘ پر 31 مئی سنہ 2010ء کو صہیونی فوج کی ننگی جارحیت کے چھ سال مکمل ہونے پر صہیونی دہشت گردی کی یاد میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔

ترک صدر کی ’آق‘ پارٹی کے سربراہ کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے احمد داؤد اوگلو کے وزارت عظمیٰ کے منصب سے علاحدگی کے بعد حکمراں جماعت عدالت و ترقی’’آق‘‘ کے موجودہ سربراہ بن علی یلدرم کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

’’ہمیں فلسطین کےمتعلق‘‘ ہیش ٹیگ 46 ملین ناظرین کے ساتھ ٹاپ پر

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں بین الاقوامی میڈیا وکمیونیکیشن فورم کے زیراہتمام ’’ذرائع ابلاغ میں فلسطین۔ مواقع اور چیلنجز‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کے موقع پر سماجی کارکنوں نے ’’احکی لنا عن فلسطین‘‘[ہمیں فلسطین بارے میں بتائیے] کے نام سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘ پر شروع کی گئی مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے۔ ہیش ٹیگ ’’ہمیں فلسطین بارے بتائیے‘‘ 28 گھنٹوں کے کم وقت میں 46 ملین ناظرین کے ساتھ ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عالمی برادری بنگلہ دیش کے حوالے سے دہرے معیار کا شکار

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بنگلہ دیش میں سیاسی انتقام کی بنیاد پر جماعت اسلامی کے دیرینہ رہ نماؤں کو پھانسی کی سزائیں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے سفیروں کی خصوصی دورے پر غزہ آمد

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے سفیروں نے کل سوموار کو جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی سیاسی اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

ترکی کا محصورین غزہ کے لیے طبی امداد کا تحفہ

ترکی کی حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین اور حالیہ اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والے شہریوں کے علاج معالجے کے لیے طبی امداد سے بھرا ایک ٹرک تحفے میں پیش کیا ہے۔