جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی

ترکی سے بھیجا امدادی سامان آج غرب اردن سے غزہ روانہ

ترکی کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان آج اتوار سے غرب اردن کے راستے غزہ میں داخل کیا جا رہا ہے۔

ترکی اسرائیل معاہدہ، 11 ہزار ٹن امداد غزہ پہنچ گئی

ترکی کی جانب سے غزہ کے لئے بھیجی جانے والے امداد اسرائیل کی اشدود پورٹ پر پہنچنے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد غزہ پہنچ گئی ہے۔ ترک اور فلسطینی حکام نے 10 ٹرکوں پر لدا ہوا سامان غزہ کی کراسنگ پر وصول کیا۔

ترکی: دھماکوں میں زخمی فلسطینی بچہ چل بسا

ترکی میں پچھلے ہفتے استنبول شہر کے بین الاقوامی ’’اتا ترک‘‘ ہوائی اڈے پر دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک چار سالہ فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد ان دھماکوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

محصورین غزہ کے لیے ترکی کے امدادی آپریشن کا آغاز

ترکی کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ طے پائے سفارتی معاہدے کے تحت محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترکی کی جانب سے 11 ہزار ٹن خوراک پر مشتمل بحری امدادی قافلہ ترکی کے جنوبی ساحلی شہر مرسین سے اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کی جانب روانہ ہوا ہے جوچند ایام میں غزہ کی پٹی پہنچا دیا جائے گا۔

ترکی کی سب سے قدیم مسجد ’شاملجا‘ میں لیلۃ القدر کی عبادت

ماہ صیام کے آخری عشرے کے دوران دنیا بھر کی مساجد میں اہل ایمان پوری مذہبی عقیدت کے ساتھ عشرہ اعتکاف مناتے ہیں۔ دنیا بھر کی مساجد کی طرح ترکی کی تاریخی مساجد بھی معتکفین سے کچھا کھچ بھری ہوئی ہیں۔

استنبول بم دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کے صدر مقام استنبول میں دو روز قبل ہونے والے خود کش حملوں اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے ترکی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔

فلسطین بارے پالیسی تبدیل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی:ترکی

ترکی نے فلسطین کے بارے میں اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کو فلسطین بارے پالیسی میں تبدیلی پر محمول نہ سمجھا جائے۔ انقرہ کی فلسطین پالیسی تبدیل ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا ہوسکتا ہے۔

محصورین غزہ کی ہرممکن مدد، ترکی کا کردار قابل تحسین ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال

ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال تک معطل رہنے کے بعد سفارتی تعلقات باضابطہ طورپر بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک جلد ہی اپنے اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ایک دوسرے کے ہاں روانہ کر دیں گے۔

ترکی ۔ اسرائیل سمجھوتہ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی نئی ڈیل ثابت ہو گا؟

دنوں اسرائیل اور ترکی کے ذرائع ابلاغ میں تل ابیب اور انقرہ کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کےدرمیان ایک معاہدے کی خبریں کافی گرم ہیں۔