پنج شنبه 01/می/2025

ترکی اور فلسطین

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں،ھنیہ کی ترک صدر سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پیر کے روز ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد اپنی جانب سے ترک صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم برادر ترک قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

غزہ میں زخمی بچی اور اس کا بھائی علاج کے لیے ترکیہ روانہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والی 11 سالہ فلسطینی بچی رہف سلمان اور اس کا بھائی کل بُدھ کو اپنے والدین کے ساتھ علاج کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔

ترکی میں ماہ صیام میں فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان

ترکی کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر ماہ صیام کے دوران فلسطینیوں کے لیے سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم چلائے گی۔