جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی

ترکیہ صہیونیوں سے ہماری جنگ میں 100 سال سے موجود ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ترکیہ 100 سال سے زائد عرصے سے ہمارے اور صہیونیوں کے درمیان جاری محاذ آرائی اور آزادی کی جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے مالوں اور جانوں سے حفاظت اور مدد کی ہے مرمرہ جہاز کا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے جس میں 2010ء کو غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا جس میں نو ترک شہری شہید ہوگئے تھے۔

متاثرینِ زلزلہ سے غزہ کے فلسطینیوں کا اظہارِ یکجتی

جنوبی غزہ کی بلدیہ خان یونس میں شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ترکی میں "ماوی مرمرہ” پر اسرائیلی حملےپر فلم کی نمائش

کل جمعرات کوترکی کے امدادی ادارے’ IHH‘ نے غزہ کی پٹی (فلسطین کے جنوب مغرب) کا محاصرہ توڑنے کے لیے ترک بحری جہاز "ماوی مرمرہ" پر اسرائیلی حملے کے واقعے پر بنائی گئی م "اشارہ" کا پریمیئر جاری کیا ہے۔

ترکی میں ’فلسطینی یوم الارض‘ کی مناسبت سے ہفت روزہ تقریبات کا آغاز

"ترک ایسوسی ایشن فار سولیڈیرٹی ود فلسطین – ’فیدار‘ نے فلسطینی "یوم سرزمین" کے موقع پر ترکی میں کئی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی صدر آج ترکی کا دورہ کریں گے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ آج بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل سے تعلقات کی قیمت فلسطینی کاز سے علاحدگی نہیں: ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

عالمی برادری فلسطین کی آزادی کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے: ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ان کے ملک کا مؤقف مستقل مزاجی پر مبنی ہے۔ ہم تنازع فلسطین کے "دو ریاستی حل" کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

ترکی میں القدس اور الاقصیٰ کے مسئلے سے آگاہی کے لیے سمپوزیم کا انعقاد

ترکی کے وزارت مذہبی امور کی صدارت نے 21 اور 22 مئی کو ایک بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد القدس اور مسجد اقصیٰ کے مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اسیر ابو حمید اور اھالیان نقب کی حمایت میں ترکی میں مظاہرے

جمعہ کے روز جنرل یونین آف فلسطین اسٹوڈنٹس اور ترکی میں اسٹوڈنٹس یوتھ موومنٹ نے بیمار قیدی ناصر ابو حمید اور قابض اسرائیلی حکام کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار جزیرہ النقب کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فوٹوگرافرپراسرائیلی غنڈوں کا تشدد، ترکی کی شدید مذمت

ترکی کے ایوان صدر نے 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے مرکزی شہر تل ابیب میں ایک اسپتال کے داخلی دروازے کے سامنے سرکاری ترک خبر رساں ایجنسی "انادولو" کے کیمرہ مین پر حملے کی مذمت کی۔