جمعه 15/نوامبر/2024

تحقیقات

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عدلیہ کو یرغمال بنانے کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ملک کی اعلیٰ عدالتوں کو یرغمال بنانے اور عدالتوں سے من مانے فیصلے حاصل کرانے کے حالیہ واقعات پر انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ شبہات‘ کی چھان بین کی سفارش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی نئے اندازمیں تحقیقات شروع کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق اسٹیٹ کنٹرولر نے مشیر قانون کو سفارش کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ’مجرمانہ نوعیت کے الزمات اور شبہات‘ کی چھان بین کے لیے اقدامات کریں۔

اخوان المسلمون کا اپنے رہنماؤں کےماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کامطالبہ

مصر کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے رواں ہفتے اپنے دو اہم رہ نما محمد کمال اور یاسر شحادہ کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی اسیر کی دوران حراست شہادت کی عالمی سطح پر تحقیقات کامطالبہ

فلسطین کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سےاسرائیلی حراستی مراکزمیں پابند سلاسل فلسطینی شہریی یاسر حمدونہ کی شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کرتے ہوئے حمدونہ کی موت کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیتن یاھو خاندان کے مشکوک ذرائع سے دولت جمع کرنے کے الزامات کی تحقیقات

اسرائیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے خاندان کے دیگر افراد بیرون ملک سے مشکوک طور پر رقوم اور گراں قیمت تحائف وصول کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ان شبہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے نیتن یاھو پر کرپشن الزامات کی خفیہ تحقیقات

اسرائیلی کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حال ہی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کے الزامات کے بعد پولیس نے خفیہ طور پر ان الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ان کی تفصیلات منظرعام پرنہیں لائی جا رہی ہیں۔