
فلسطین میں ایک نئی تحریک انتفاضہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے:البورینی
اتوار-24-مئی-2020
فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر فلسطینی سیاست دان حسنی البورینی نے کہا ہےکہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطین میں کسی بھی وقت ایک نئی تحریک انتفاضہ شروع ہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن ریاست کے جرائم اور فلسطینی اراضی پرقبضے کے خلاف قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔