شنبه 16/نوامبر/2024

تباہی و بربادی

قابض کا غزہ میں اپنے دو سب سے بڑے بموں کے استعمال کا انکشاف

جمعرات کو وال سٹریٹ جرنل کی طرف سے شائع ہونے والی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ قابض فوج نے 31 اکتوبر کو جبالیہ مہاجر کیمپ کے قتل عام میں اپنے ہتھیاروں میں دو سب سے بڑے بم استعمال کیے تھے۔

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں غارت گری جاری ہے:محکمہ اطلاعات

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کے خلاف شروع کی گئی تباہی کی جنگ بدستور جاری ہے۔

"اسرائیل” تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، ارب پتی یہودی کی وارننگ

نیویارک کے سابق میئرامریکی یہودی تاجر مائیکل بلومبرگ جو دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہیں نے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں موجودہ اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جہاں دیدہ صہیونی دانشور نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسرائیل کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے خبردار کیا ہے کہ ایک المناک سانحہ اور المیہ صہیونی ریاست کا منتظرہے اور اس سانحے کی اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ صہیونی تجزیہ نگار شمعون شاباس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قیادت کو غرور اور گھمنڈ ختم کرکے فلسطینیوں کے لیے تمام امکانات بند کرنے سے باز آنا ہوگا۔ اگر تکبر اور غرور کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے لیے تمام دروازےبند کردیے گئے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کو ایک بڑی تباہی کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔