
اسرائیل سے مذاکرات سراب، تحریک آزادی جاری رکھنے کا عزم، حماس کا پیغام
بدھ-15-دسمبر-2021
اپنے قیام کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے باور کریا ہے کہ جماعت فلسطین کی آزادی کی ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔ حماس نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کو ایک بار پھر سراب قرار دیتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔