
جگہوں کے عبرانی نام بیت المقدس کا تاریخی تشخص مسخ کرنے کی صہیونی سازش
بدھ-23-نومبر-2016
قابض صہیونی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے جہاں ایک طرف مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا طوفان برپا کیے ہوئے ہیں اور مقامی فلسطینی آبادی پرعرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہےوہیں قابض صہیونی انتظامیہ بیت المقدس کے اندر شاہراؤں اور دیگر اہم مقامات کے عربی اور اسلامی ناموں کو بدل کرانہیں یہودیت اور عبرانیت کا لبادہ اڑھانے کے مذموم پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ بیت المقدس کے تاریخی مقامات اور اہم جگہوں کے عبرانی نام رکھنے کی مذموم سازش کے پس پردہ بیت المقدس کی تاریخی، اسلامی اور عرب شناخت مٹانا اور القدس پر یہودیت کی چھاپ قائم کرنا ہے۔