جمعه 15/نوامبر/2024

بے حرمتی

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سیکڑوں کی بڑی تعداد نے یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا۔

قبلہ اول کی بے حرمتی جاری، مزید56 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز56 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ سو یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

قبلہ اول کی بے حرمتی جاری، مزید43 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم کے دوران مزید دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہودی آباد کاروں کی بیت المقدس میں فلسطینی قبرستان کی بے حرمتی

یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں بیت المقدس میں مسلمانوں کے قبرستان پر دھاوا بولا اور قبروں کی بے حرمتی کی۔

عبادت کی آڑ میں 35 ہزار یہودیوں کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

قابض اور ناپاک صہیونی اشرار کی جانب سے فلسطین کی دونوں بڑی مساجد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کا تقدس مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ مذہبی رسومات کی ادائی اور مذہبی تہوار کی آڑ میں گذشتہ روز 35 ہزار یہودی شرپسند مسجد ابراہیمی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اتوار کو 55 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 55 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی تہوار کا چوتھا روز، 312 یہودی قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ اسرائیل میں منائے جانےوالے مذہبی تہوار’عیدالعرش‘ کے چوتھے روز آج بدھ کو312 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

دو روز میں 40 ہزار یہودیوں کی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

قابض اور ناپاک صہیونی اشرار کی جانب سے فلسطین کی دونوں بڑی مساجد مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کا تقدس مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ مذہبی رسومات کی ادائی اور مذہبی تہوار کی آڑ میں گذشتہ دو روز میں 40 ہزار یہودی شرپسند مسجد ابراہیمی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینیوں پر پابندیاں، یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر سخت ترین پابندیاں عاید کی ہیں یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں کھلے عام داخل ہونے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی مکمل آزادی فراہم کی گئی ہے۔

اسرائیلی صدر کی پولیس کی سیکیورٹی میں باب العامود کی بے حرمتی

قابض صہیونی ریاست کے صدر روفین ریفلین نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ سے متصل باب العامود کے مقام میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ادارک کیا۔