جمعه 15/نوامبر/2024

بے حرمتی

ستمبر میں 1164 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ماہ [ستمبر] کے دوران یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ ستمبر میں مجموعی طور پر 1164 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

قابض اسرائیلی پولیس نے متعدد یہودی آبادکاروں کو اپنی حفاظت تلے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے دی۔

قبلہ اول کی بے حرمتی پر کشیدگی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے: عرب لیگ

عرب لیگ نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں حالیہ ایام میں ہونے والی بے حرمتی اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر مظالم پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات مذہبی جنگ چھیڑنے کی مجرمانہ سازش ہیں۔ اسرائیلی ریاست اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول کے معاملے میں عالمی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جن کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہو گی۔

’جولائی میں 1059 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا‘

مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری صہیونی سازشوں پر نظر رکھنے والے ادارے’کیوپریس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2016ء کے دوران 874 یہودی آباد کاروں سمیت مجموعی طور پر 1059 صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔