جمعه 15/نوامبر/2024

بے حرمتی

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں100 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز ایک سو یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

قبلہ اول کی بے حرمتی روز کا معمول بن گئی، مزید دسیوں یہودیوں کے دھاوے

سال نو کی تقریبات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

نومبر:صہیونیوں کے ہاتھوں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے95 واقعات

فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کی ریاستی پالیسی کے تحت یہودی آبا دکاروں نے قبلہ اول کے خلاف اپنی جارحیت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، یہودیوں کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا

قابض اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے اوقات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کی مزید راہ ہموار کر دی ہے۔

میارنما: فوجیوں کی جانب سے مسجد کی بے حرمتی، مسلمانوں پر مظالم جاری

برما کے مغربی صوبہ اراکان میں برمی فوج کی جانب سے مقامی مسلمانوں پر مظالم اور مساجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کو قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دے دی گئی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے تمام ارکان کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور وہاں پر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی ایک بار پھر اجازت دے دی ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

چالیس فوجیوں سمیت 100 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو چالیس اسرائیلی فوجیوں سمیت ایک سو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور یہودی آباد کاروں اور صہیونی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کا القدس میں تاریخی قبرستان پر دھاوا، قبروں کی بے حرمتی

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں گٓذشتہ روز صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے شہر کے تاریخی قبرستان پر دھاوا بولا اورقبرستان میں گھس کر کئی قبروں کی سرعام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

تین سو یہودی بلوائی قبلہ اول میں داخل، مقدس مقام کی بے حرمتی

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو 300 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

ڈیڑھ سو یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول پر دھاوے اور بے حرمتی

عبرانی سال نو کی تقریبات کی آڑ میں یہودی شرپسندوں کے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوؤں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 156یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔