جمعه 15/نوامبر/2024

بے حرمتی

سینکڑوں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی

سینکڑوں انتہا پسند یہودی آبادکاروں ایک جھتے مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے سخت پہرے میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہودیوں نے توہین آمیز حرکات دن میں دو مرتبہ کیں۔القسطل نیوز کے مطابق کم ازکم 343 آبادکار مختلف گروپوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور اسکے صحن کے چکر لگاتے رہے۔مقدس اسلامی مقام آمد کے بعد آبادکاروں نے اپنے مذہبی پیشواؤں [ربیوں] سے نام نہاد ٹیمپل ماونٹ کے بارے میں لیکچر سنے اور بہت سے آباد کاروں نے مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی عبادات ادا کیں۔اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں اور دروازوں پر مسلمان عبادت گزاروں کے داخلے اور نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی۔مسجد اقصیٰ کو جمعہ اور ہفتے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صبح اور دوپہر کے وقت صہیونی آبادکاروں اور پولیس فورس کے لیے کھولا جاتا ہے۔

مذہبی تہوار پر200 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل

آج جمعرات کی صبح قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 200 یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات ادا کیں۔یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب یہودی اپناہ مذہبی تہوار ‘ہفتہ عید‘ منا رہے ہیں۔

درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا

درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے اندر تک ماچ کیا اور مسجد اقصٰی کی بے حرمتی کی۔ قسطل نیوز ویب سائٹ کے مطابق 18 یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی قابض فورسز کی حفاظت میں مسجد اقصی کے باب المغربیہ سے اندر لایا گیا۔

مسجد اقصیٰ کی 136 یہودی آباد کاروں کی طرف سے بے حرمتی

درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کے سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز دو مرتبہ پیش آیا۔ کم از کم 136 یہودی آباد کاراس واقعے میں ملوث ہوئے۔

مسجد ابراہیمی کی ایک ہفتے میں دوسری بار بے حرمتی

اسرائیلی قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں یہودی آبادکاروں نے ایک ہی ہفتے کے دوران دوسری بار مسجد ابراہیمی میں رقص و سرود کی محفل سجا کرتاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا

ایک سو بیس سے زائد یہودی آباد کاروں نے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔

جون میں مسجد اقصیٰ اور ابراہیمی کے خلاف 73 خلاف ورزیاں ہوئیں

کل سوموار کو فلسطینی اتھارٹی کے اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر حاتم البکری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے گذشتہ جون میں مسجد اقصیٰ پر 23 بار دھاوا بولا اور مسجد ابراہیمی میں کئی بار اذان دینے سے روکا۔

119 یہودی آباد کاروں کامسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں دھاوا

درجنوں یہودی آباد کاروں بدھ کے روز بھی مسلمان کے قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ 119 یہودی آباد کار مسجد اقسی میں داخل ہو کر تلمودی عبادت کرتے رہے۔

مسجد اقصی کی بے حرمتی، سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری

درجنوں انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے جمعرات کے روز بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ۔ یومیہ بنیادوں پر مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے آنے والے یہودی آباد کار پولیس کی غیر معمولی حفاظت میں پہنچے۔

قابض پولیس کی حفاظت میں قبلہ اول کی بے حرمتی یہودیوں کا معمول بن گیا

درجنوں یہودی آبادکاروں کا یک جتھہ پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کے مراکشی دروازے سے اندر داخل ہو گیا اور پولیس کی موجودگی میں کافی دیر تک مسجد کے صحن میں مسلمانوں کی دل آزاری کی حرکتیں کرتا رہا