چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیمار قیدی

طبی سہولیات کا فقدان، اسیر فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل درجنوں مریض فلسطینیوں کے ساتھ جیل عملہ دانستہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اسیران کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مریض اسیران کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

سابق فلسطینی اسیر خطرناک مرض کا شکار، زندگی خطرے میں

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق فلسطینی اسیر طارق عزالدین خطرناک مرض کا شکار ہیں۔ انہیں بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت نہ دی گئی تو اس کے نتیجے میں ان کی زندگی بھی جاسکتی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی پر فالج کا حملہ، اسپتال منتقل

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجےمیں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مریض فلسطینی اسرائیلی جیل میں اسیری کے 15ویں سال میں داخل

اسرائیلی جیلوں میں قید طویل المدت قید کاٹنے والوں میں 49 سالہ سامی سلیمان ابراہیم جرادات اپنی مسلسل اسیری کے 14 سال مکمل کرنے کے بعد اسیری کے 15ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔ کل سوموار کو کے روز ابراہیم جرادات کی اسیری کے 14سال مکمل ہوگئے۔

کینسر کا مریض فلسطینی اسرائیلی جیل میں زندگی موت کی کشمکش میں

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کینسر کے مرض میں متبلا فلسطینی شہری کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث وہ کسی بھی وقت دم توڑ سکتے ہیں۔

مریض فلسطینی قیدی اسرائیلی اسیری کے 19 سال میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ایک 37 سالہ فلسطینی اپنی اسیری کے 18 سال مکمل کرنےکے بعد 19 ویں میں داخل ہوگیا ہے۔ وہ بیماری کے عالم میں ایک سے دوسری اور دوسری سے تیسری جیل میں منتقل ہوتا چلا آ رہا ہے۔

سات مریض فلسطینی اسیر بھی اجتماعی بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیل کے عسقلان قید خانے میں پابند سلاسل دیگر فلسطینی اسیران کے ساتھ ساتھ سات مریض اسیران نےبھی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔