جمعه 15/نوامبر/2024

بیروت دھماکے

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت میں چار شہری شہید، 9 زخمی

جنوبی لبنان کے خلاف اسرائیلی جاری جارحیت کے نتیجے میں 4 لبنانی شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔

سانحہ بیروت میں فلسطینی پناہ گزین لبنانی قوم کے شانہ بہ شانہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست 2020ء کو ایک گودام میں ہونے والی تباہی اور بربادی کےنتیجے میں نہ صرف لبنانی قوم بلکہ وہاں پر قیام پذیر فلسطینی پناہ گزین بھی اس دکھ ، المیے اور مشکل کی گھڑی میں لبنانیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اگرچہ لبنان میں مقیم فلسطینیوں کی اپنی ان گنت مشکلات ہیں مگر تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود فلسطینی شہری متاثرہ علاقے میں بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیےسیکڑوں ریسکیو آپریشن ہوچکے ہیں۔ ان تمام آپریشنز میں فلسطینی رضاکار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے تمام وسائل کو متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

لبنان: بیروت بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی

لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے کل جمعہ کے روز بتایا کہ گذشتہ منگل کے روز بیروت میں بندرگاہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے جب کہ پانچ ہار زخمی ہیں۔

بیروت دھماکوں کے صدمے میں لبنانی اور فلسطینی دونوں متاثر ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں‌ہونے والے دھماکوں کے بعد لبنانی قوم اورحکومت کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں صرف لبنانی قوم متاثر نہیں ہوئی بلکہ اس میں فسلطینی قوم بھی برابر متاثر ہوئی ہے۔

بیروت دھماکے’لبنان کا ‘نائن الیون’ یا ہیرو شیما

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام جو قیامت برپا ہوئی اس نے امریکا کے 2001ء کے حملوں اور سنہ 1945ء کے جاپان کے ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر ہونے والے ایٹمی حملوں کی یاد تازہ کردی