چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت لحم

بیت لحم کے مضروب فلسطینی اسرائیلی قید میں جام شہادت نوش کر گئے

اسرائیلی جیل میں قید اکیس سالہ مضروب فلسطینی اسیر رائد الصالحی اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لیبک کہہ گئے۔ رائد کو قابض اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے روان برس اگست میں فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے القدس میں داخلے پرفلسطینی شہری کوگولی مار دی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی محنت کش کوبیت المقدس میں داخلے کی کوشش کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر دھاوے

قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے آج ہفتے کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر تین فلسطینی شہداء کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

اسرائیلی عدالت کا بیت لحم میں یہودی آباد کاری روکنے کا حکم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قومی برائے انسداد یہودی آباد کاری و یہودی توسیع پسندی کی کوششوں سے اسرائیلی عدالت نے بیت لحم کے الخضر قصبے میں یہودی آباد کاری کے ایک منصوبے پر کام بند کرنے کا فیصلہ کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں جمعرات کو اسرائیل فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو مزاحمت کار ہونے کے شبے میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بیت لحم: تقوع کے رہائشیوں کی شہید جبرین کے جنازے میں بھرپور شرکت

بیت لحم کے قصبے تقوع کے ہزاروں شہریوں نے شہید محمد جبرین کے جنازے میں شرکت کی۔

سات جون سے لاپتا فلسطینی کی تشدد زدہ لاش کنوئیں سے برآمد

گذشتہ روز فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ایک گم شدہ فلسطینی کی لاش ایک کنوئیں سے ملی۔ مذکورہ شخص چھ جون سے گھر سے لاپتا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے تین فلسطینی بچے گھروں سے اٹھا لیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر بیت لحم ہی میں العبیدیہ قصبے سے تلاشی کے دوران سابق فلسطینی اسیر کے گھر سے اس کی گاڑی ضبط کرلی۔

آنسوگیس کا گولہ پھٹنے سے سات سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے داغا گیا آنسوگیس کا ایک شیل اسکول کے احاطے میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

بیت لحم: اسیران کے یکجہتی کے لئے مشعل بردار مارچ

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران سے یکجہتی کے اظہار مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی مغربی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں نے مشعل بردار ریلی نکالی۔