جمعه 15/نوامبر/2024

بیت صفافا

’یہودیوں کے 2000 مکانات فلسطینی آبادیوں کے درمیان دیوار ثابت ہوں گے‘

امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے دورے کے اختتام کے بعد قابض اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں 2000 نئے آباد کاری یونٹس کے قیام کو فروغ دینا شروع کیا ہے جو بیت الصفافا، شرفات اور القدس کے دوسرے فلسطینی قصبوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کردیں گے۔

بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی شرپسندوں کے ایک جرائم پیشہ گروپ نے بیت صفافا کے مقام پر ایک مسجد کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد شہید ہوگئی۔ یہودی اشرار نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ بھی کی جن میں اسلام، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز نعرے شامل تھے۔

’بیت صفافا‘ یہودی کالونیوں میں گھرا جنت نظیر فلسطینی قصبہ!

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کےشمال اور بیت المقدس کے جنوب سے متصل ایک قصبہ’بیت صفافا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ نام ’صفیفا‘ کے پرانے نام کی ایک نئی شکل ہے جب کی سریانی زبان میں اسے ’بیت العطشان‘ بھی کہا جاتا ہے۔