پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

عیسائی برادری یہودیوں کے اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے: عطا اللہ

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی رہ نما عطا اللہ حنا نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے انعقاد کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی عیسائی برادری صہیونیوں کے اس اشتعال انگیز مارچ کو مسترد کرتی ہے۔

قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں 24 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چوبیس فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج، آبادکاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور القبلی کے جائے نماز کو گھیرے میں لے کر اس کے ایک دروازے کو زنجیروں سے بند کر دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے چار فلسطینی گرفتار کرلیے

کل جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے شمالی بیت المقدس میں حزما چوکی سے گذرنے والے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے گرفتار فلسطینیوں پر شبہ ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اسرائیل پرانے بیت المقدس میں متنازع "فلیگ مارچ” کی اجازت دے دی

کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی حکام نے یہودیوں کے نام نہاد "فلیگ مارچ" کو باب العامود سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سے گذرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہید فلسطینی کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 52 فلسطینی زخمی

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہید فلسطینی ولید الشریف کے جنازے کے جلوس پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 52 نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں فرانسیسی اسپتال کا "اسرائیل” پر مقدمہ دائر کرنے پرغور

مقبوضہ بیت المقدس میں فرانسیسی اسپتال (مار یوسف) کی انتظامیہ نے آج پیر کو تصدیق کی ہے کہ وہ گذشتہ جمعہ کو صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر حملہ کرنے پراسرائیلی پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شہر شہر جھڑپیں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کم سے کم 15 مقاما پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔

رجبی خاندان کے گھر کی مسماری کے احکامات جاری

بیت المقدس میں اسرائیلی قابض حکام نے اتوار کے روز رجبی خاندان کو مطلع کیا کہ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان میں ان کی عمارت بغیر اجازت تعمیر کی وجہ گرا دی جائے گی۔

بیت المقدس میں ظلمت کی تاریک شب جلد کافور ہوجائے گی: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا ربط قائم رکھیں تاکہ غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔