چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

عرب اور اسلامی دنیا مسجد اقصی کے تحفظ کو اول ترجیح بنائیں۔ ناصر الحدمی

مقدس شہر بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ ناصر الحدمی نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصی کو یہودیانے کی ناپاک سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد یروشلم پر اسرائیلی اقتدار اعلی کا تسلط قائم کرنا ہے۔

القدس میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت: صبری

مسجد اقصی سے وابستہ دینی مبلغ اور بیت المقدس میں ہائر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے اس امر موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی ، اس پر بار بار چڑھائی ، مقبوضہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف یہودی بستیوں کی تعمیر اور یہودی مظاہرے اسرائیلی قبضہ کو جائز ثابت نہیں کر سکتے۔

"بیت المقدس صیہونیت کے خلاف مزاحمت کا مرکز ہے”

فلسطینی مزاحمتی تحاریک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے تمام علاقوں پر پُرتشدد کارروائیوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

اسرائیل نے بیت المقدس کے سینیر فلسطینی رہ نما شہر سے بے دخل کردیا

اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت کے حکم پر بیت المقدس کے سینیر سماجی رہ نما مراد غازی عباسی کو شہر سے بے دخل کرکے غرب اردن میں قیام پر مجبور کیا گیا ہے۔

یروشلم میں یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین سے متصادم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نا جائز یہودی بستی تعمیر کرنے کے نئے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقبوضہ یروشلم پر مکمل قبضے کی اسرائیلی سازش کا حصہ ہے۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 820 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری

جمعہ کے اسرائیلی قابض اسرائیلی حکام کی نام نہاد "بلڈنگ اور منصوبہ بندی کمیٹی" نےمقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 820 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب اور پرانے شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 18 سہولیات مسمار کردیں

کل بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نےغرب اردن میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر مسماری کی مہم شروع کی جس سے مغربی کنارے اور القدس میں رہائشی اور زرعی سہولیات اور باڑیں مسمار کردیں۔

بیت المقدس: فلسطینیوں سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران منگل کو 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

امریکا القدس میں فلسطینیوں کے لیے قونصل خانے کے قیام سے منحرف

ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کا قیام ترک کر دیا ہے۔

بیت المقدس، صہیونیوں کےحملوں میں 80 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی بلوائیوں نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔