پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

فلسطینی مسلمانوں سے حج کے ایام میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

یہودی آباد کاروں کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور آباد کاری کے منصوبوں کو پسپا کرنے کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں متحرک ہونے اور مقدس مقام میں حج کے ایام میں اعتکاف کی اپیلوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شیر خوار بچوں کو بلکتا چھوڑ کر اسرائیلی پولیس نے والدین گرفتار کر لیے

اسرائیلی پولیس فورس نے گذشہ شب دو شیر خوار بچوں کو ایک گاڑی میں بند کرکے ان کے والدین کو حراست میں لے کر بیت المقدس کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا

القدس کو یہودیانے کا منصوبہ آخری مرحلے میں پہنچ چکا: جمال عمرو

مسجد اقصیٰ کے امور کے ماہر جمال عمرو نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو الاقصیٰ اور اس کے گرد ونواح کو نشانہ بنانے والے ایک بہت ہی خطرناک اور مسلسل عمل کا سامنا ہے

اوقاف کی اراضی غصب کرنے پر حماس کی اسرائیل کو وارننگ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے القدس میں اوقاف کی اراضی کو آباد کاروں کے نام پر رجسٹر کرنے کے خلاف قابض دشمن کو خبردار کیا ہے۔

2030 تک فلسطینی نظام تعلیم کو مکمل ختم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

فلسطینی میں فروغ تعلیم کے لیے قائم '' اقصی اکیڈمی فار سائنس اینڈ ہیریٹیج'' کے سربراہ شیخ ناجح بیکرات نے قابض اسرائیلی اتھارٹی کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ ایک منظم انداز میں فلسطینیوں کے شعبہ تعلیم کو ٹارگیٹ کر رہی ہے تاکہ 2030 تک اسرائیلی نصاب تعلیم کو فلسطینی سٹوڈنٹس پر بھی مکمل طور پر مسلط کیا جاسکے۔

نظر بند فلسطینی کی 111 دن بعد بھوک ہڑتال ختم

قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے طویل عرصے سے بلا جواز نظربند کیے گئے فلسطینی نے ایک سو گیارہ دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد ختم کر دی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان قابض اتھارٹی کی طرف سے جلد رہائی کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔

فلسطینی اہم شخصیات اور کارکنان کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کی مقامی کارکن خاتون کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا۔

اردن کی القدس میں عیسائیوں عبادت گاہوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اردن کے شاہی خاندان کی القدس امور کی شاہی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل (اردن کے شاہی دربار سے وابستہ) عبداللہ کنعان نے اتوار کو کہا ہے "القدس میں عیسائیوں کے مقدس مقامات پر اسرائیلی حملے بیت المقدس کی عربی اور اسلامی شناخت، اس کے طول و عرض اور مواد کے خلاف ایک خطرناک ہتھیار ہے۔ کیونکہ القدس شہر کی شناخت جو پانچ ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے۔"

قابض پولیس کی حفاظت میں قبلہ اول کی بے حرمتی یہودیوں کا معمول بن گیا

درجنوں یہودی آبادکاروں کا یک جتھہ پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کے مراکشی دروازے سے اندر داخل ہو گیا اور پولیس کی موجودگی میں کافی دیر تک مسجد کے صحن میں مسلمانوں کی دل آزاری کی حرکتیں کرتا رہا

مقبوضہ بیت المقدس میں مسیحی املاک پر قبضے کیخلاف یورپی یونین کو تشویش

فلسطینی علاقے میں قائم یورپی یونین کے دفتر کی جانب سے اس امر پر اظہار تشویش کیا گیا ہے ہے یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے یونانی آرتھو ڈکس کی املاک پر قبضہ کر لیا ہے۔ یورپی یونین کے دفتر کے مطابق یہ مسیحی جائیدادیں مشرقی یروشلم میں واقع ہیں۔