چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کے حکم پردو بچے ضمانت پر رہا

کل سوموارکو فلسطینی اتھارٹی کی مجسٹریٹ عدالت نے دو بچوں کریم اور مازن صوافطا کو پانچ دن کی گرفتاری کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔ ان کی رہائی۔ غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے ان بچوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز نے "فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے" کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہوائی اڈے پر اسرائیلی پولیس کا فلسطینی ڈرائیور پرہولناک تشدد

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جمال سلھب پر اللد شہرمیں حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ جمال اپنی ٹٰیکسی پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسافروں کو اللد ایئرپورٹ پر پہنچانے کا کام کرتا ہے۔

21 سالہ نوجوان کی شہادت، ظالم فوجی جسدِ اطہر رسیوں سے باندھ کر فرار

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع کفر عقب قصبے میں آج صبح اسرائیلی خصوصی دستوں نے گھروں پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

"قدس کہانی” ویب سائٹ کا انگریزی ایڈیشن لانچ

عرب سینٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی اسٹڈیز نے انگریزی میں "یروشلم اسٹوری" ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔

غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے القدس سمیت کئی مقامات پر احتجاج

اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یروشلم میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ریلی کو منتشر کر دیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین ہفتے کی شام سڑکوں پر نکلے تھا۔

قابض فوج کا جیل میں فلسطینیوں قیدیوں پر حملہ۔ 100 قیدیوں پر تشدد

اسرائیلی قابض فوج نے ریمنڈ جیل میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، اسرائیلی قابض فوج کے اس حملے میں کم از کم ایک سو فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے موبائل فونز کی تلاش کے لیے جیل میں یہ کارروائی کی ہے۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں چھ فلسطینی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے چھ فلسطینی اسکولوں کو یہ کہہ کر بند کرنے کا حکم دیا ہے کہ یہ اسکول اسرائیلی نصاب کی پیروی کے بجائےایسا نصاب پڑھاتے ہیں جس میں اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں 24 گھنٹوں میں 15 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض "اسرائیلی" افواج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔

القدس میں یمنی ویزیٹر سنٹر قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل یمن ویزیٹر سنٹر کے نام سے ایک منصوبہ شروع کرنے والا ہے۔ یہ منصوبہ سلوان ضلع میں رو بعمل لانے کی تیاری ہے۔ تاکہ آس پاس کی زمین پر یہودی قبضہ ممکن ہو سکے۔ یہ انکشاف یروشلم کے امور کے ماہرین نے کی ہے۔

ایک خاتون سمیت کئی فلسطینی شہری زیرِ عتاب

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک خاتون سمیت پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔