
رواں ماہ میں 70 فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخل
ہفتہ-23-اپریل-2016
فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی فلسطینی باشندوں پر صہیونی ریاست کی جانب سے عرصہ حیات تنگ کرنے کی ظالمانہ پالیسی پر عمل جاری و ساری ہے۔ اسی ظالمانہ پالیسی کے تحت آئے روز بیت المقدس کے مقامی سکونتی باشندوں کو اسلحے کی نوک پر بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں میں اب تک بیت المقدس کے 70 شہریوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔