چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

بیت المقدس: اسرائیلی آبادکاری گروپ نے فلسطینی کی زمین پر قبضہ کرلیا

فلسطینی عوام اپنی زمین پر اسرائیلی قبضے کے 68 سال مکمل ہونے کے موقع پر 'یوم نکبہ' کی تقریبات منا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی گرفت مضبور کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطینی کم سن کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپا مار اور تلاشی مہم کے بعد قلندیہ مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی لڑکے کو حرات میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں مظاہرین پر حملہ، 19 فلسطینی لہولہان

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیزریہ کے مقام پر پرامن اور نہتے فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 19 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

بیت المقدس میں فلسطینی اراضی غصب کر کے یہودیوں کے حوالے کر دی گئی

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی اراضی غصب کرنے کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کے حوالے کر دیا ہے۔

ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 119 مزاحمتی کارروائیاں، 10 صہیونی زخمی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے غرب اردن اور بیت المقدس میں کی جانے والی 119 مزاحمتی کارروائیوں میں 10 صہیونی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیرکی اہلیہ بیت المقدس سے بے دخل کردی

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر علاء الدین العباسی کی اہلیہ رانیا العباسی کو مقبوضہ بیت المقدس سے جبراً بے دخل کردیا ہے۔ صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ رانیا مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی طور پر مقیم ہے۔

بیت المقدس : چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار زخمی، حملہ آور فرار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار کی شام ایک فلسطینی شہری کے چاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہو گیا۔

بیت المقدس کے تین فلسطینی بچوں کو گھر پر نظربندی کی سزا

اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کو پانچ پانچ دن تک گھروں میں نظر بند رکھنے اور ان کے والدین کو جرمانے ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ تینوں بچوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی قصبے العیسویہ سے بتایا جاتا ہے۔

بیت المقدس: فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کی نئی صہیونی سازش کا پردہ چاک

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندوں کی املاک پر ہاتھ صاف کرنے کے لیے ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کیا ہے اور فلسطینیوں کے پاس موجود املاک ہتھیانے کے لیے انہیں نوٹس جاری کرنا شروع کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس موجود خالی املاک انہیں استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ خالی املاک چاہے وہ اراضی کی شکل میں ہیں یا مکان یا کسی بھی دوسری شکل میں ہیں وہ ان لوگوں کا حق ہے جن کے پاس رہائش کے لیے مکان نہیں ہے۔

فلسطینیوں کی سنگ باری، القدس میں اسرائیلی میٹرو ٹرین متاثر

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے درمیان چلنے والی میٹرو ٹرین پر سنگ باری میں ملوث ہیں۔