چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، فلسطینی ڈائریکٹر تعلیم اور 10 طلباء گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران ڈائریکٹر فلسطینی وزارت تعلیم سمیر جبریل اور 10 فلسطینی طلباء کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

شہید کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے پرفلسطینی کھلاڑی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی فٹ بال ٹیم ’’ہلال القدس‘‘ کے کوچ ماھر ابو سنینہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے الزام عاید کیا ہے کہ ابو سنینہ کی گرفتاری اس لیے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے شہید فلسطینی مصباح ابو صبیح کی تصویر کے سامنے کھڑے ہو کراپنی ایک تصویر بنائی تھی۔

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کی 17 سالہ بیٹی القدس سے بیدخل کر دی

اسرائیلی عدالت نے فوج کی ہدایت پر شہید فلسطینی مصباح ابو صبیح کی جواں سال بیٹی ایمان ابو صبیح کو مقبوضہ بیت المقدس سے دو ماہ کے لیے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں پرسوں ایک بے گناہ فلسطینی کی شہادت کے بعد مقامی شہریوں اورقابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ گذشتہ روز بھی بیت المقدس کے کئی مقامات پر کشیدگی برقرار رہی۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی شہید، پانچ زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل منگل کی شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور کم سے کم پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان رات گئے کشیدگی برقرار رہی اور کئی علاقوں فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں کی طرف سے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

فدائی حملے کے بعد اسرئیل نے بیت المقدس میں تعمیراتی کام روک دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 اکتوبر کو ایک فلسطینی شہری کی جانب سے کیے گئے فدائی حملے کے بعد صہیونی بلدیہ نے شہر میں تعمیراتی کام غیر معینہ مدت تک روک دیا ہے۔

بیت المقدس: یونیورسٹی پرصہیونی فوج کا دھاوا، تشدد، 55 طلباء زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں القدس یونیورسٹی کے کیمپیس پراسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود طلباء طالبات اور دیگر شہریوں کو ہولناک تشدد کانشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 طلباء اور دیگر شہری زخمی ہو گئے۔

کیا فلسطینی سپریم کورٹ مقبوضہ بیت المقدس سے دستبردار ہو چکی؟

سوموار کے روز فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت فلسطینی سپریم کورٹ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک درخواست پر فیصلہ سنایا تو اس فیصلے پر کئی پہلوؤں سے سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے رد عمل آیا ہے۔

امریکی صدارتی امیدواروں کی القدس پر سیاست شرمناک، قابل مذمت ہے: علماء

فلسطین کی سپریم افتاء کونسل اور سرکردہ علماء بورڈ نے بیت المقدس کا ہرقیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار بیت المقدس کی قیمت پر انتخابات جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسرائیل نے غوش ڈان میں میٹرو ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیت المقدس میں لوکل ٹرین سروس کے منصوبے کے باوجود صہیونی حکومت نے دارالحکومت [تل ابیب] اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں میٹرو ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔