پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

مشرقی بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے پانچ مکان مسمار کردیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ’الخؒان الاحمر‘ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے پانچ مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرکے شمال مشرقی قصبے حزما میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے مذہبی اشتعال انگیزی ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس میں کسی بھی مقدس مقام کے تقدس کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں رمات شلومو میں یہودی آبادکاری کا کام شروع

قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط اور بیت حنینا قصبوں کے درمیان قائم کی گئی ’رمات شلومو‘ یہودی کالونی میں 690 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ان مکانات کی تعمیر 6 دسمبر کو دی گئی تھی۔

نیتن یاھو پردباؤ، بیت المقدس میں 400 مکانات کی تعمیر منسوخ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاری کے حوالے سے عالمی برادری کے دباؤ کے بعد القدس شہر میں 390 مکانات کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام روک دیا ہے۔

جنوب مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی متعدد املاک مسمار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرقی قصبے سلوان میں قابض صہیونی فورسز نے بدھ کے روز ایک مسماری آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی متعدد املاک کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔

اسرائیل کا بیت المقدس میں فلسطینی شہید کی یادگار مسمار کرنے کا حکم

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر قائم کی گئی ایک شہید فلسطینی شہری کی یاد گار کو صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال پھیلانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

صہیونی مظالم، فلسطینیوں کے لیے بیت المقدس کے قبرستان بھی تنگ کردیے گئے

اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں بسنے والے فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تو ویسے ہی تنگ ہے مگر آئے روز قابض اسرائیل کی طرف سے پابندیوں کادائرہ مزید وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے۔ اب تو بیت المقدس میں فوت ہونے والے فلسطینیوں کے لیے القدس کے قبرستانوں میں بھی جگہ نہیں مل رہی ہے۔

بیت المقدس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’گیلو‘یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

بیت المقدس:اسرائیلی فوج نے راہ چلتے ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کر لیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راہ چلتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔