چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس

یروشلم کو یہودیانے کے منصوبے، ایلاد ایسوسی ایشن کو 7،9 ملین ڈالر منتقل

یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے سرگرم ادارے ایلاد سیٹلمنت ایسوسی ایشن کو قابض اسرائیلی اتھارٹی نے نئی یہودی بستیوں اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے 7،9 ملین ڈالر کی خطیر رقم منتقل کر دی ہے۔

فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کے روح پرور مناظر

فلسطین کےتمام شہروں میں موجود مساجد میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری 'فجر عظیم' مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں 135 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا نیا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی یروشلم کے جراح محلے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 135 نئے رہائشی یونٹس قائم کرے گی۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سامنے لایا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی آباد کاری کا یہ منصوبہ مشرقی یروشلم سے متصل علاقے کے لیے بنا یا گیا ہے۔

القدس میں مکانات جبراً مالکان سے مسمار کروا دیے

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی خاندان سے جبراً اس کا اپنا گھر مسمار کروادیا۔ یہ واقعہ صلاح الدین سٹریٹ مشرقی یروشلم میں پیش آیا ہے۔ قابض اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر اسرائیلی قواعد وضوابط کے مطابق تعمیر نہیں کیا گیا تھا۔

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 24 گھنٹوں میں 26 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

بیس سالہ زخمی فلسطینی اور اس کا والد بھی گرفتار

قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بیس سالہ فلسطین کو چھرا گھونپ کر ایک یہودی آباد کار کو زخمی کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ یہ واقعہ مقبوضہ یروشلم میں ہفتے کی شام کو پیش آیا ۔

بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک آباد کار شدید زخمی

ہفتے کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی قابض فوج نے گولی مار دی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری نے ایک یہودی آباد کار کوچاقو کے حملے میں شدید زخمی کردیا۔

شادی کی تیاریوں میں مصروف فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ زخمی فلسطینی 32 سالہ رابی عرفہ رابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رابی عرفہ کو اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام قلقیلیہ میں چوکی نمبر 109 پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کی صبح وہ دم توڑ گیا۔

اسرائیلی ہٹ دھرمی،شہید کا جسد خاکی ورثا کو دکھانے یا دینے سے انکار

قابض اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی عدی تمیمی کا جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے یا انہیں دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔

دو فلسطینی خواتین پر جرمانے کرنے کے علاوہ یروشلم داخل ہونے پر پابندی

اسرائیلی قابض اتھارٹی فلسطینی خواتین کے خوف میں بھی مبتلا ہو گئی۔ یروشلم کی دو خواتین کو یروشلم میں داخلے سے روک دیا۔ سینکڑوں شیکل جرمانہ بھی کر دیا گیا ہے۔