شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

بیت المقدس میں کرونا کے مزید چارمریضوں کی تصدیق

مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا وائرس کے مزید چار مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی توسیع پسندی کے نئے منصوبے کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ پروگرامات اور منصوبوں انکشاف جاری ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی بیت المقدس میں صہیونی ریاست نے "آدم" یہودی کالونی میں 1294 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی جیپ نذرآتش کردی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے دوران مشتعل فلسطینی نوجوانوں نےاسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر پٹرول بموں سے حملہ کر کے جیپ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔ تاہم اس واقعے میں اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیت المقدس میں کرونا کے فلسطینی مریضوں کی تعداد 165 ہو گئی

فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کرونا کے فلسطینی متاثرین کی تعداد 165 ہوگئی ہے۔

بیت المقدس کی تقسیم کے لیے اسرائیل نے نئی دیوار کی تعمیر شروع کردی

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے جنوب میں الشیخ سعد کے علاقے کو صور باھر سے الگ کرنے کے لیے ایک نئی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔ یہ دیوار اسرائیل کی القدس میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل کا حصہ ہے۔ اس کی تعمیر سے نہ صرف القدس مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا بلکہ صور باھرکے 6 ہزار فلسطینی باشندے شہر سے کٹ جائیں گے۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 1000 مکانات جلد تعمیر کرنے کی تیاری

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قایم کی گئی ایک نئی کالونی میں جلد از جلد 1000 مکانات کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

نیتن یاھو کا القدس میں 5200 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے دو نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اردن نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو یک طرفہ اقدام اور امن مساعی کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے الزام میں فلسطینی خاندان کے افراد گرفتار

اسرائیلی پولیس نے شمالی شہر حیفا میں‌ ایک کارروائی کے دوران ایک ہی فلسطینی خاندان کے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ان پر چند روز قبل بیت المقدس میں ایک اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی عدالت کا بیت المقدس میں متعدد گھر خالی کرانے کا حکم

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان ٹائون کی 'بطن الھویٰ' کالونی میں متعدد فلسطینی شہریوں کے مکانات خالی کرنے اور انہیں یہودی تنظیم کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیت المقدس میں گاڑی کی ٹکر سے 14 اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں کم سے کم 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔