شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

القدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کےدوران متعدد فلسطینیوں‌کوحراست میں لے لیا۔

القدس میں ایک اور فلسطینی سےاس کا مکان مسمار کرا دیا گیا

قابض صہیونی ریاست کا ریاستی جبر جاری ہے۔ بیت المقدس میں ایک اورفلسطینی شہری سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرا دیا گیا۔

اسرائیلی اہلکاروں کا معذور فلسطینی کو بے گناہ شہید کرنے کا اعتراف

اسرائیل کی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ایک افسر نے اعتراف کیا ہے کہ چند ماہ قبل بیت المقدس میں ایک معذور فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر غلطی سے شہید کر دیا گیا تھا۔

القدس: ‘النبی صموئیل’ کے باشندوں کو محاصرے اور جبری بے دخلی کا سامنا

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے جبل البھجہ میں واقع النبی صموئیل کے فلسطینی باشندوں کو منظم انداز میں محاصرے اور جبری ھجرت کے سفاکانہ ظلم کا سامنا ہے۔

غرب اردن اور القدس میں کرونا کے مزید 204 کیسز کی تصدیق

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور القدس میں کرونا کے مزید 204 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں

قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

بیت المقدس میں شہری آبادی پر اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ابودیس کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، متعدد گرفتار

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی کی شہادت اسرائیل کا جنگی جرم ہے:حماس

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ایک بے گناہ فلسطینی نوجوان کی وحشیانہ شہادت پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ القدس میں 24 سالہ احمد مصطفیٰ عریقات کی شہادت اسرائیلی فوج کی دہشت گردی ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل نے مکان مسمار کردیا،10فلسطینی بے گھر

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں راس شحادہ کالونی میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی بے گھر ہوگئے۔