
اردن کی بیت المقدس میں گرجا گھر کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت
پیر-7-دسمبر-2020
اردن کی حکومت نے یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں الجثمانیہ چرچ کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔