
بیت المقدس: خاندانی رنجش پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک
پیر-4-جنوری-2021
فلسطینی پولیس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس شمالی علاقے کفر عقب میں خاندانی رنجش پر گولیاں چل گئی جس کے نتیجےمیں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پیر-4-جنوری-2021
فلسطینی پولیس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس شمالی علاقے کفر عقب میں خاندانی رنجش پر گولیاں چل گئی جس کے نتیجےمیں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جمعرات-31-دسمبر-2020
مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو گذشتہ کچھ عرصے سے صہیونی دشمن کی طرف سے کئی طرح کی پابندیوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے باشندوں کو لالچ کے ذریعے ورغلانے کی بھی مہمات جاری ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے سے مقامی باشندوں کی طرف سے متعدد بار یہ شکایات آئی ہیں کہ اسرائیل کےسرکاری ، نیم سرکاری اور نجی ادارے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کےفلسطینیوں کو اسرائیل کی شہریت قبول کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ القدس کے باشندوں کوقائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔ تاہم فلسطینی شہریوں نے صہیونی دشمن کی طرف سے کسی بھی طرح کی طرح کی لالچ اور نام نہاد فواید کی ترغیبات مسترد کر دی ہیں۔
بدھ-30-دسمبر-2020
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بدھ-30-دسمبر-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رہ نما اور سابق وزیر وصفی قبھا نے مشرقی بیت المقدس میں مسجد موسیٰ علیہ السلام میں رقص و سرود کی محفل منعقد کرنے کو مقدس مقام کی بے حرمتی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد کی بے حرمتی ایک شرمناک اور ناقابل معافی جرم ہے۔ فلسطینی حکومت اس مجرمانہ واقعے کی مکمل چھان بین کرے اور اس میںملوث تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
منگل-29-دسمبر-2020
حال ہی میں فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس میں ایک مسجد میں ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا جس نے اہل اسلام کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ فلسطین میں یہودی شرپسنوں کے ہاتھوں مساجد اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی تو معمول کی بات ہے مگر یہاں معاملہ مختلف ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کے مرتکب یہودی اور غیر مسلم نہیں بلکہ نام نہاد مسلمان ہیں۔
ہفتہ-19-دسمبر-2020
اسرائیل کی مذہبی غنڈہ گردی کے تحت بیت المقدس کی فلسطینی دینی شخصیات کو قبلہ اول سےبے دخل کرنے اور ان کی عبادت پر پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات-17-دسمبر-2020
فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں مقامی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ سال 2019ء کے وسط سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 1300 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔
جمعرات-17-دسمبر-2020
مصر نے مقبوضہ بیت المقدس میںیہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی حکومت نے القدس میں یہودیوں کے لیے 8300 نئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ-16-دسمبر-2020
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے یہودی آباد کاروں کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رہائشی یونٹس کے علاوہ ایک ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، تکنیکی امور کی عمارت، دفاتر اور دیگر عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ یہ اراضی نیت صفافا، المالحہ، البقعہ، صنعتی کالونی، اور الوجہ کے علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔
منگل-8-دسمبر-2020
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی اور چھ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔