جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

فلسطینی خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکان سے محروم کیے گئے ایک فلسطینی خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسمار مکان کے ملبے پر دھرنا دینے والے فلسطینیوں‌پر وحشیانہ تشدد کیا۔

بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کا اسرائیلی فوج پر پٹرول بم حملہ

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر پٹرول بم پھینکے۔

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج میں تصادم

کل منگل کو مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری

قابض صہیون فوج نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹائون سلوان میں راس کبسہ کے مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت اور ایک دیوار مسمار کردی۔

اسرائیلی عدالت کے حکم پر بیت المقدس میں 6 فلسطینی خاندان بے گھر

صہیونی ریاست کی نام نہاد مرکزی عدالت کے فیصلے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح میں قابض صہیونی فوج نے 6 فلسطینی خاندان ان کے گھروں سے نکال دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بے دخل کیے گئے فلسطینیوں‌کی تعداد 27 ہے جن میں زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔ یہ خاندان 70 سال سے ان گھروں‌میں آباد تھے۔ ان کی جبری بے دخلی کا مقصد وہاں پر یہودیوں‌کو آباد کرنا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں پانچ فلسطینی شہری اغوا

قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے پانچ فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ اس کے علاوہ سلوان میں صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

صہیونی آبادکاروں کی تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کی کوشش ناکام

یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ سے متصل باب الرحمہ قبرستان میں داخل ہو کر قبروں کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی جس کو فلسطینی شہریوں نے ناکام بنا دیا۔

بیت المقدس میں ‌اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیل کا شمالی بیت المقدس کی یہودی کالونی میں توسیع کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد صہیونی بلدیہ نے شہر کے شمال میں واقع 'بسگات زئیو' یہودی کالونی میں توسیع کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بیت المقدس میں مکانات مسماری کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج

فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور یہودی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں نے سلوان کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں مقامی شہریوں‌ کے علاوہ غیر ملکی کارکن بھی شریک تھے۔ انہوں‌ نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی املاک کی مسماری، گھروں کو منہدم کرنے، ان کی املاک پر غاصبانہ قبضے اور اراضی غصب کرنے کا سلسلہ روکنے کے مطالبات درج تھے۔