جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں دار صلاح کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کو گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے۔

ہنڈوراس کا سفارتخانہ جمعرات کے روز مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا جائے گا

وسطی امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہنڈوراس جمعرات کے روز اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا، اسرائیل سیخ پا

برطانیہ نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس کو’مقبوضہ‘ علاقہ قرار دیا ہے جس پرصہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔

یہودیوں کا اشتعال انگیز مارچ، بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

کل منگل کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کے موقعے پر اس کو شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی آڑ میں پورے بیت المقدس کو چھائونی میں تبدیل کردیا۔

بیت المقدس میں فدائی حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

مقنوضہ بیت المقدس کے شمالی مشرقی علاقے تلہ الفرنسیہ میں ایک فلسطینی نوجوان کے ساتھ جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

بیت المقدس کی صورت حال پرعرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس طلب

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں‌ میں فلسطین کے معاون وزیر خارجہ عمر عوض اللہ نے بتایا ہے کہ آج سوموار کے روز عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس کی تازہ صورت حال پر غور کیاجائے گا۔

بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی روزہ داروں پر پل پڑی،22 زخمی

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے شکار علاقے الشیخ جراح فلسطینی مظاہرین پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں‌کم سے کم 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

کویت کی سول سوسائٹی کی 16 تنظیموں کا بیت المقدس کے ساتھ اظہار یکجہتی

خلیجی ریاست کویت کی سول سوسائٹی کی 16 تنظیموں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم کےخلاف شروع کی گئی تحریک کی حمایت اور اہالیان القدس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے بیت المقدس میں‌ یہودی آباد کاروں کی منظم غنڈہ گردی اور فلسطینی شہریوں‌پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

الزھار کا اقصیٰ اور القدس کی آزادی کے لیے فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ فوج تشکیل دے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے۔