پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

الشیخ جراح کے متاثرین سے یکجہتی کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر بے دخلی کے ظلم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر قابض فوج نے تشدد کا بے جا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

’اسرائیل ’ترقیاتی منصوبوں‘ کی آڑ میں القدس کو یہودیانے میں سرگرم‘

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن احمد عطون نے کہا ہے کہ اسرائیل نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کی سازشیں کررہا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام کی تاریخی قبرستان ’یوسفیہ‘ پر چڑھائی

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے الیوسفیہ قبرستان کو "توراتی پارک" میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔ مقامی فلسطینی رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حکام شہر کو مکمل یہودی صورت دینے کے لیے قبروں میں مُردوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چُوک رہے ہیں۔

چاقو حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، بیت القدس سے فلسطینی لڑکی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک یہودی کالونی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

القدس کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات

اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت جاری رکھے گی۔

بیت المقدس اور بیت لحم کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

قابض اسرائیل کی مقامی پلاننگ کونسل کی طرف سے کل بُدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور بیت لحم کے درمیان’گیوات ھمٹوس‘ یہودی کالونی میں تعمیرات ، سڑکوں کی تعمیر اور پبلک عمارتیں تعمیر کرنے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسکول کے بچوں پر تشدد

کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر فلسطینی اسکولوں کے بچوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بچے زخمی ہوگئے۔

’چین اور مسئلہ فلسطین‘ کے عنوان سے استنبول میں کانفرنس کا اعلان

"ایشیا اور مشرق وسطیٰ فورم" نومبر کے وسط میں استنبول میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا جس کا عنوان "چین اور فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ میں اس کی حکمت عملی کی روشنی میں" رکھا گیا ہے۔

اسرائیل بیت المقدس کے موجودہ اسٹیٹس کا احترام یقینی بنائے: یو این

اقوام متحدہ نے اسرائیل حکومت سے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں "موجودہ تاریخی اسٹیٹس " کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت کے حوالے سے اس کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

بیت المقدس سے فلسطینی وجود مٹانے کی سازش ہو رہی ہے: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کی فلسطینی اراضی کو ہموار کرنے کے اسرائیلی پروگرام کو شہر میں فلسطینی وجود کو مٹانے کی اسرائیل کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔