پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

بیت المقدس کا فلسطینی گورنر ضمانت پر اسرائیلی جیل سے رہا

کل اتوار کو قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد 10000 شیکل (تین ہزار ڈالر) کی ضمانت پر رہا کیا۔

بیت المقدس سے گرفتار 5 فلسطینی شہری کئی ماہ بعد رہا

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو بیت المقدس کے پانچ شہریوں کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کردیا۔ ان فلسطینیوں کو 9 ماہ سے 20 ماہ کے عرصے تک قید رکھا گیا تھا۔

آباد کاروں کا بیت المقدس میں ایک اور قبضہ منصوبہ

اسرائیلی قابض اتھارٹی (IOA) نے بدھ کے روز مشرقی بیت المقدس کے قصبے بیت صفافا میں غفعات ہمتوس کی غیر قانونی بستی میں 2500 مکانات پر مشتمل ایک نیا آباد کار محلہ تعمیر کرنے کے لیے وسیع اراضی کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے730 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت حنینا کی زمین پر تعمیر ہونے والی "پسگت زیف" بستی میں 730 سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان بیت المقدس میں مذاکرات کا امکان

اسرائیل میں یوکرین کے سفیر ییوین کورنیچک نے پیر کو توقع ظاہر کی کہ مقبوضہ بیت المقدس ان کے ملک اور روس کے درمیان مذاکرات کا ایک ممکنہ مقام ہوسکتا ہے۔

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 800 مکانات کی مسماری کا خطرہ

ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں جبل المکبر میں فالو اپ کمیٹی کی طرف سے تیار کردہ شماریاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے قصبے میں 800 مکانات کو مسمار کرنے کا خطرہ ہے۔

چاقو سے حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی نوجوان گرفتار

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیس سال کی عمر میں ایک فلسطینی شخص کو القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اس کے گھر سے اس بہانے سے گرفتار کیا کہ اس نے جمعرات کی صبح حزما گاؤں کے قریب چاقو سے حملہ کیا۔

بیت المقدس سے اسلامی اوقاف کا اہم عہدیدار گرفتار

جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی چیریٹی کمیٹی کے اہلکار خضر ابو ہدوان کو مسجد اقصیٰ سے گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے دو فلسطینی گرفتار کرلیے

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد،علامتی دفتر مسمار

بدھ کی سہ پہر قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح محلے میں سرگرم کارکن محمد ابو الحمص کے ایک "علامتی دفتر" کو 24 گھنٹوں کے اندر دوسری بار مسمار کردیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے متعدد فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔