چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس پر دھاوا

قابض اسرائیلی فوج کا القدس یونیورسٹی کیمپس پر دھاوا، تشدد سے 23 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس- مرکزاطلاعات فلسطین منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر قابض اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے […]

اردن کا القدس محکمہ اوقاف میں 100 نئے ملازمین کی بھرتی کا فیصلہ

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’بترا‘ کے مطابق اردن کی کابینہ نےکل منگل کو منعقدہ اپنے اجلاس میں بیت المقدس کے محکمہ اوقاف میں 100 ملازمین کی تقرری کے طریقہ کار کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دسیوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

گذشتہ روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ دوسری طرف فلسطینی علما نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فجر عظیم مہم کے تحت فجر کی نماز قبلہ اول میں ادا کریں تاکہ قبلہ اول کا دفاع ممکن بنایا جا سکے۔

میلہ چراغاں کی آڑ میں القدس پرصہیونی تہذیب مسلط کرنے کی سازش

مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی، عرب اور فلسطینی شناخت مسخ کرنے اور مقدس شہر پر یہودیت اور عبرانیت کا رنگ چڑھانے کے لیے صہیونی حکومت نت نئے نئے حربے استعمال کرتی ہے۔ حال ہی میں بیت المقدس کی پرانی دیواروں پر نام نہاد اور جعلی یہودی عبرانی تہذیب کو نمایاں کرنے کے لیے خاکوں کی شکل میں ڈیزائن کی گئی روشنیوں سے چراغاں کرکے القدس پر بصری غنڈہ گردی کامظاہرہ کیا گیا۔

اسرائیلی وزیرہ نےمسجد اقصیٰ کی تصویر والا لباس پہن لیا

اسرائیلی حکومت اور یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کے دیگر مظاہر کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ایک اسرائیلی وزیرہ نے ایسا گاؤن پہننے کا مظاہرہ کیا جس پر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس شہر کی تصویر پرنٹ کی گئی تھی۔

بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 700 ملین شیکل کا خطیر بجٹ منظور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس میں یہودیت کے فروغ کے متعدد نئے منصوبوں کے لیے خطیر رقم کی منظوری دی ہے۔

بدھ کو 129 یہودیوں کے قبلہ کی قبلہ اول کی بے حرمتی

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز129 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی کھدائیوں سے فلسطینیوں کے مکانات زمین بوس ہونے کا خطرہ

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹاؤن ’سلوان‘ میں وادی حلوہ کالونی میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات کے زمین بوس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تازہ کھدائیوں کے نتیجے میں کئی مکانوں کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں یا ان میں دراڑیں پڑنے کےبعد انہدام کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

صحابہ کرام کی قبروں پر شراب میلے کے انعقاد کی اسرائیلی اشتعال انگیزی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صہیونی بلدیہ نے مسلمانوں کے تاریخی قبرستان ’’مامن اللہ‘‘ میں 31 اگست اور یکم ستمبر کو دو روزہ شراب میلے کے انعقاد کے اشتعال انگیز اقدام کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ مامن اللہ بیت المقدس کا صدیوں پرانا قبرستان ہے جس میں جلیل القدر صحابہ کرام، آئمہ وتابعین مجتھدین کی بڑی تعداد آسودہ خاک ہے۔

اسرائیلی فوج کے مہلک گیس کے حملے میں شیرخواربچی سمیت متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مہلک گیس کا چھڑکاؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔