قبلہ اول کے رضاکار ضیوف الرحمان کےمخلص خدام!
پیر-11-جون-2018
ماہ صیام کے آتے ہی ہر فلسطینی کی یہ دلی خواہش اور تمنا ہوتی ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ یعنی مسجد اقصیٰ میں گذارے، مسجد میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں کی خدمت بجا لائے۔ چنانچہ اس خدمت کے جذبے کے تحت القدس کے شہریوں نے اپنے طورپر قبلہ اول میں خدمات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔