جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ

سلواکیا کا اسرائیل میں سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی ملک سلواکیا نے تل ابیب میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارہ’شاباک‘ فلسطینی مزاحمتی تحریک سے خوف زدہ

فلسطینی عوام کی مزاحمت ہمہ وقت قابض صہیونیوں کی نیندیں حرام کیے رکھتی ہے۔ اس بات کا اعتراف اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے’شاباک‘ کی جانب سے حال ہی میں کیا گیا۔

’دیوار براق بارے ٹرمپ کا بیان عالم اسلام کے امور میں داخلت ہے‘

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو عالم اسلام کے خلاف اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے’دیوار براق‘ کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا تھا۔

’ 1000فلسطینی شخصیات کا پینس سے ملاقات کے بائیکاٹ کا مطالبہ‘

فلسطین کی ایک ہزار سرکردہ شخصیات نے صدر محمود عباس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ مشرق وسطیٰ کے موقع پر ان سے ملاقات کا بائیکاٹ کریں۔

ٹرمپ کے جارحانہ عزائم کا سد باب کیسے کیا جائے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے فیصلے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی کو مختلف تجاویز دی جا رہی ہیں۔

لبنان: دفاع القدس مارچ، مظاہرین کی امریکی سفارت خانےپر چڑھائی کی کوشش

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آج اتوار کے روز ہزاروں افراد نے بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

ٹرمپ کو بتا دیا کہ القدس بارے ان کا اقدام قبول نہیں: امیر قطر

امیر قطر الشیخ تمیم بن خلیفہ آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

القدس اسرائیل کودینا مسلمانوں کے زخموں پرنمک پاشی ہے: نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ [ن] کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

القدس بارے اقدام ٹرمپ کی ’سیاسی جہالت‘ کا ثبوت ہے: میئر لندن

لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس بارے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سیاست میں جاھل مطلق ہیں۔

جمہوریہ چیک چلا امریکا کی چال، القدس اسرائیلی دارالحکومت قرار

امریکا کی جانب سے بدھ کے روز فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے القدس کے بارے میں غیرقانونی پالیسی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔