چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں آباد کاری

اسرائیل کا 10 ہزار گھروں پرمشتمل نئی کالونی تعمیر کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب حکومت مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قنلدیہ میں ایک نئی یہودی کالونی تعمیر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس کالونی میں 10 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

قبلہ اول کے قریب یہودیوں کے لیے 355 نئے مکانات کی منظوری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں قائم ’گیلو‘ یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے مزید 355 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کے قریب جبل مکبر کے مقام پر 1330 کمروں پر مشتمل ایک بڑے ہوٹل کی تعمیر کے لیے بھی ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 260 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں ریلوے لائن کے قریب یہودی آباد کاری کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت القدس میں مزید یہودی آبادکاروں کے لیے 260 نئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

القدس میں یہودیوں کے لیے مزید 6 ہزار مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کی تیاری شروع کی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں کے آخر تک القدس میں 6 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جائے گی۔

اسرائیل کی مذمت اور اسے دھمکانے کا دور گذر چکا:امریکی سفیر

اقوام متحدہ میں تعینات امریکا کی خاتون سفیر نے یہودی لابی کے دباؤ پر صہیونی ریاست کے مظالم کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ڈرانے دھمکانے اور اس کی مذمت کا دور گذر چکا۔

اقوام متحدہ کے دفتر کو یہودی کالونی میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شدت پسند حلقوں کی جانب سے پر زور مطالبے کے بعد بیت المقدس میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کو خالی کرانے کے بعد اسے یہودی آباد کاروں کے لیے رہائشی عمارت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیل کے نئے غیرقانونی تعمیراتی منصوبے کا اعلان

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے کی راس العامود کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 17 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

عالمی دباؤ مسترد،اسرائیل نے القدس میں 770 مکانات کی منظوری دے دی

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم کردہ بلدیاتی حکومت نے شہر میں 770 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کا یہودی آباد کاری کے تمام منصوبوں پرعمل درآمد کا فیصلہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید بیسیوں رہائشی فلیٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیت المقدس میں آبادکاری، ٹرین منصوبوں کی منظوری

قابض اسرائیل کی بیت المقدس کے لئے پلاننگ اور تعمیر کمیٹی نے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں لائٹ ریل کے منصوبے کے ساتھ یہودیوں کے آبادکاری کے منصوبے بھی چلائے جائیں گے۔