جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں آبادکاری

اسرائیل نے بیت المقدس میں تین ہزار گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی

قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 3 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ یہ مکانات گرین لاین سے باہر کے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔

نیتن یاھو ’معالیہ ادومیم‘ کالونی کے اسرائیل سے الحاق کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک نیا مسودہ قانون تیار کرنے کی کوشش کررہےہیں جس کی منظوری کے بعد غرب اردن میں واقع ’معالیہ ادومیم‘ یہودی کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

القدس: فلسطینی قصبات کو اسرائیلی فوج کےکنٹرول میں دینے کا فیصلہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں واقع تمام فلسطینی قصبوں اور کالونیوں کو اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مذہبی تہوار کے بعد رام اللہ میں نئی یہودی آباد کاری کی اسکیم تیار

اسرائیل کے نائب وزیر دفاع ایلی بن ڈاھان نے کہا ہے کہ فلسطین میں مزید یہودی آباد کاری کی ایک اسکیم تیار کی گئی ہے جس میں غرب اردن اور بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے مزید مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

مشرقی بیت المقدس میں 3 ہزار مکانوں پر مشتمل نئی کالونی کی تیاری

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مشرقی بیت المقدس میں پہلے سے قائم کردہ ’گیلو‘ یہودی کالونی کے جنوب مشرق میں ایک نئی کالونی بسانے کی تیاری کررہی ہےجس میں کم سے کم تین ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

چرچ کی املاک کی فروخت کے خلاف عیسائی برادری سراپا احتجاج

بیت المقدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ بشپ عطا اللہ حنا نے بیت المقدس میں باب الخلیل کے مقام پر عیسائی آرتھوڈوکس چرچ کی تین املاک یہودی تنظیم کو فروخت کیے جانے کے اعلان کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح فلسطینی اور بیت المقدس کے مسلمانوں نے متحد ہو کر قبلہ اول پر عاید کردہ اسرائیلی پابندیوں کو اٹھانے کے لیے احتجاج کیا تھا، فلسطین کی عیسائی برادری باب الخلیل میں چرچ کی املاک کو یہودیوں کو فروخت کرنے کے خلاف مل کراحتجاج کرے گی۔

القدس: یہودیوں کے لیے مزید809 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 809 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

القدس: یہودیوں کے لیے مزید 900 گھروں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 900 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

بیت المقدس میں 800 نئے گھر تعمیر کرنےکا اسرائیلی فیصلہ

قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم یہودی کالونیوں میں مزید800 مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ عبرانی اخبارات کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ کمیٹی کے سامنے بیت المقدس کی یہودی کالونیوں بسغات زئیو، النبی یعقوب، راموت، اور گیلومیں 800 نئے مکانات کی تعمیر […]

غرب اردن میں یہودی آباد کاری کا غیرمسبوق صہیونی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاری کے غیر مسبوق منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت غرب اردن میں 67 ہزار مکانات کی تیار کرکے ان میں تین لاکھ 40 ہزار یہودیوں کو بسانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔