جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

ٹرمپ کے’اعلان القدس‘ کے خلاف لندن میں عظیم الشان مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلمان کمیونٹی اور انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹٰ کے زیراہتمام امریکی سفارت خانے کے باہر امریکی کے ’اعلان القدس‘ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نیتن یاھو نے ’اونروا‘ کی امداد بہ تدریج کم کرنے حمایت کردی

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی مالی امداد روکنے کی حمایت کی ہے۔

عرب اور فلسطینی ٹی وی چینلوں پرمشترکہ نصرت القدس نشریات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے ایک ماہ بعد فلسطین اور عرب ممالک کے ٹی وی چینلوں نے ہفتے کے روز مشترکہ نصرت القدس نشریات پیش کیں۔ ان نشریات میں القدس کی اسلامی، عرب، تاریخی، تہذیب اور فلسطینی حیثیت پر روشنی ڈالی گئی۔

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد اسرائیلی دہشت گردی میں19 فلسطینی شہید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں19 فلسطینی شہید کردیے ہیں۔

مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔

امداد کی بندش قضیہ فلسطین پر ٹرمپ کا دوسرا امریکی حملہ!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر فلسطینی قوم پر ایک ماہ میں دوسر حملہ کیا گیا۔ ٹھیک ایک ماہ پیشتر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017ء کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے فلسطینی قوم کو تاریخی شہر سے محروم کرنے کا نیا سنگین فیصلہ کیا۔ ایک ماہ کےبعد انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے’اونروا‘ کی امداد بند کرنےکی دھمکی دی۔

اسرائیلی سے دوستی کرنے والے القدس کا دفاع نہیں کرسکتے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے حالیہ ہفتوں کےدوران القدس کے حوالے سے اٹھائے اقدامات باطل اور غیرقانونی ہیں۔ ان کی کوئی آئینی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔

القدس کی صورت حال پرغورکے لیے عرب وزراءخارجہ کا اہم اجلاس

عرب لیگ کے زیراہتمام کل جمعہ کو چھ عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا ایک اہم اجلاس آج ہفتے کو اردن کے صدر مقام عمان میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

بارش کے باوجود فلسطین میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف مظاہرے

فلسطین کے مختلف شہروں میں کل جمعہ کے روز امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قراردیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

فلسطین۔ عالمی تعلقات عامہ کونسل کی ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔