چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

القدس بارے امریکی فیصلے پراسرائیل کو غیرمتوقع رد عمل کا سامنا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے فیصلے پر اسرائیل کو غیر متوقع رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عالم اسلام کی نظریں استنبول کانفرنس پر مرکوز ہیں:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے جید عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ پوری مسلم امہ بالخصوص فلسطینی قوم کی نظریں استنبول میں ہونے والی عالمی اسلامی کانفرنس پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ ترکی کی میزبانی میں ہونے والی عالم اسلامی کانفرنس میں القدس کے حوالے سے ٹھوس اور فعال فیصلے کیے جائیں گے۔

القدس بارے امریکی فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے:روس

روس کے وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے القدس کے حوالے سے یک طرفہ فیصلہ کرکے عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

’گوگل‘ کے نقشے میں القدس اسرائیلی دارالحکومت ظاہر!

عالمی سرچ انجن’گوگل‘ نے اپنے معلومات عامہ کے سیکشن اور گوگل میپ میں مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت ظاہر کردیا۔

القدس کےخلاف صہیونی سازش قدم بہ قدم!

صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کو ضم کرنے کے حوالے سے مرحلہ وارسازشوں کا سلسلہ کئی سال پہلے شروع کردیا تھا۔ صہیونی ریاست نے اس منصوبے کو 2020ء کا نام دیا اور اس پروگرام کے تحت’عظیم تر القدس‘ کو بیت المقدس اور اس کے اطراف کے علاقوں سمیت صہیونی ریاست میں ضم کرنا ہے۔ حالیہ ایام میں ہونے والی پیش رفت بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا اعلان صہیونی ریاست کے نام نہاد عظیم تر القدس پروگرام کا حصہ ہے۔

’القدس کی آزادی اور نصرت کے لیےعالم اسلام بیدار ہوچکا‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف پوری مسلم امہ سراپا احتجاج ہے۔

امریکی نائب صدر سے ملاقات نہ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو انتباہ

امریکی حکومت القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےبعد فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مزید اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں پر اترآئی ہے۔

ٹرمپ کا القدس بارے فیصلہ غیرآئینی، واپس لیا جائے: یو این کمیٹی

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے حقوق کی نگران کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیے جانے کو غیر آئینی اقدام قراردیا ہے۔