
غزہ، غرب اردن اور القدس بدستور میدان جنگ،231 فلسطینی زخمی
اتوار-10-دسمبر-2017
مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے غیرآئینی اقدام کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاج جاری ہے۔ کل ہفتے کے روز بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ مشتعل مظاہرین اور اسرائیلی فوج کےدرمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں مزید 231 فلسطینی زخمی ہوگئے۔