چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

القدس کے خلاف امریکی شیطانی چالوں کا مقابلہ کیا جائے: روحانی، ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ایرانی صدر حسن روحانی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کو فلسطینی اور مسلم امہ کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

اسلامی سربراہی کانفرنس لبنان کے عیسائی صدر کو شرکت کی دعوت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کےلیے کل بدھ کو اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی ہے۔

فلسطینی بیٹیاں دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ پریڈ میں سیکڑوں مجاھدات نے حصہ لیا۔

’ 1000فلسطینی شخصیات کا پینس سے ملاقات کے بائیکاٹ کا مطالبہ‘

فلسطین کی ایک ہزار سرکردہ شخصیات نے صدر محمود عباس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ مشرق وسطیٰ کے موقع پر ان سے ملاقات کا بائیکاٹ کریں۔

ٹرمپ کے جارحانہ عزائم کا سد باب کیسے کیا جائے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے فیصلے کے رد عمل میں فلسطینی اتھارٹی کو مختلف تجاویز دی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ کا’اعلان القدس‘ عالم اسلام کےخلاف اعلان جنگ ہے: صبری

ممتاز فلسطینی عالم دین علامہ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا عالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔

قبلہ اول کے لیے فلسطین میں شہادت کے لیے تیار ہوں: القرضاوی

قطر کے ممتازعالم دین اور بین الاقوامی علماء اتحاد کے چیئرمین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطین میں شہادت کی سعادت حاصل کرنے کی آرزو ہے۔

آنے والا دور زیادہ خطرناک، جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے:فلسطین

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنے والا دور انتہائی خطرناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ، عرب اور مسلم ممالک کی قیادت کو امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کے حوالے سے فیصلے پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔

جمعہ کوغزہ میں ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف ملین مارچ کی کال

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف آئندہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

انتفاضہ آزادی القدس جاری، مزید 200 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاج جاری ہے۔ کل اتوار کے روز بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ مشتعل مظاہرین اور اسرائیلی فوج کےدرمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں مزید 200 فلسطینی زخمی ہوگئے۔