پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

جنوبی افریقا کی معروف یونیورسٹی نے اسرائیل سے تمام تعلق ختم کردیا

افریقی ملک جنوبی افریقا کی ایک معروف یونیورسٹی تشوانی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی نے اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام اداروں اور تنظیموں سے ہر قسم کے تعلق کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فلسطین: امریکی فیصلے کے خلاف مسلسل چھٹے روز احتجاج جاری

امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے دن بھی جاری رہا۔

جرمنی: بیت المقدس پر امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسپین: میڈریڈ میں درجنوں شہریوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

اسپین کے درجنوں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف میڈریڈ میں موجود امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔

مراکش: اسرائیل سے تعلقات کے خلاف قانون کی بحالی کا مطالبہ

مراکش کی قانون ساز پارلیمنٹ کے ارکان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کی مذمت کی۔

وسطی القدس میں قابض اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے القدس کی تاریخی دیوار کے باب الساھرہ کی سمت شاہراہ صلاح الدین میں نوجوانوں کی احتجاجی ریلی طاقت کے زور پر روکی تو اس کے بعد قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ منگل کی شب ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا۔مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے القدس کی تاریخی دیوار کے باب الساھرہ کی سمت شاہراہ صلاح الدین میں نوجوانوں کی احتجاجی ریلی طاقت کے زور پر روکی تو اس کے بعد قابض اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ منگل کی شب ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا۔

شیخ الازہر کا قاہرہ میں القدس کی حمایت کے لئے کانفرنس کرانے کا اعلان

جامعہ الازہر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ مصر کی معروف درس گاہ فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر قاہرہ میں القدس الشریف کے حوالے سے ایک وسیع البنیاد اسلامی کانفرنس منعقد کرے گی۔

قضیہ فلسطین کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتے ہیں: جنرل قمر باجوہ

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی سے آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔

قابض صہیونی فوج کےوحشیانہ تشدد سے 170 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاج جاری ہے۔ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مشتعل مظاہرین اور اسرائیلی فوج کےدرمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں مزید 170سطینی زخمی ہوگئے۔

القدس بارے امریکی فیصلے پر اردن اور سعودی عرب کا آج سربراہ اجلاس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار یدے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغورکے لیے سعودی عرب اور اردن کا سربراہ اجلاس آج الریاض میں ہو رہا ہے۔