پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

محمود عباس نے 22 عالمی معاہدوں میں شمولیت کی منظوری دے دی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے 22 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد فلسطینی مملکت کی دنیا کےکئی دوسرے اداروں اور معاہدوں میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

امریکا کا ایک اور سفارتی حملہ، القدس بارے قرارداد ویٹو کردی

امریکی حکومت نے حسب معمول صہیونی ریاست کی طرف داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں فیصلے کے خلاف قرار داد ویٹو کردی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد میں گھس کر13 سالہ بچہ گرفتار کرلیا

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر تیرہ سالہ فلسطینی بچہ گرفتار کرلیا۔

القدس کی آزادی کے لیے جدو جہد مقدس جہاد ہے: سراج الحق

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت ’القدس ملین مارچ' ہوا جس میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکهے تهے، اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

مسلم دنیا بھی مشرقی القدس فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے:اردوآن

ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں تحریک لانے کےساتھ مشرقی بیت القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر طیب اردوآن نے تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی مسلمان رہ نما کا ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ٹرائل کا مطالبہ

بھارت کے ایک سرکردہ مسلمان مذہبی رہ نما مولانا سید جلال حیدر نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالم اسلام کا بدترین دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی عدالتوں میں ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے بعد 430 فلسطینی پابند سلاسل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اور چند روز میں اب تک 430 فلسطینی گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیے گئے ہیں۔

القدس مخالف امریکی منافقت کی کہانی، ٹرومین سے ٹرمپ تک!

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کی پالیسی میں ہمیشہ یکسانیت رہی۔ القدس کے حوالے سےامریکی پالیسی اسرائیل نوازی پر مبنی رہی ہے۔

عباس اور قطری وزیرخارجہ میں القدس کی صورت حال پر بات چیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور قطر کے وزیرخارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے درمیان دوحہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے غیرذمہ دارانہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

’انتفاضہ آزادی القدس‘ کے شہداء سپرد خاک، جنازوں میں ہزاروں شریک

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے چاروں فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں غزہ، بیت المقدس اور الخلیل میں سپرد خاک کردیا گیا۔