شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

دفاع القدس احتجاج کا تیسرا جمعہ، مزید دو فلسطینی شہید،700 زخمی

امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ کی طرف سےمقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانےکےخلاف فلسطینیوں کا احتجاج چوتھے ہفتےمیں داخل ہوگیا ہے۔ کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کےاجتماعات سےقبل اور اس کے بعد وسیع پیمانے پر دفاع القدس ریلیاں نکالی گئیں۔ دسیوں مقامات پر فلسطینی مظاہرین اور قابض صہیونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

ملائیشین وزیراعظم کی قیادت میں عظیم الشان ’القدس ملین مارچ‘

مقبوضہ بیت المقدس کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز کئی عرب اور مسلمان ممالک میں جلوس نکالے گئے۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان جلوس ملائیشیا کےدارالحکومت کولالمپور میں نکالا گیا جس کی قیادت وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نے کی۔

جنرل اسمبلی میں القدس کی حمایت میں قرارداد، عالم اسلام کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی شہر بیت المقدس کےد فاع اور اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت بنانے جانے کے امریکی اعلان کو باطل قرار دیے جانے کا عالم اسلام کی طرف سے خیر مقدم کیا ہے۔

’امن عمل‘ کے نئے ثالث کی تلاش، نئی ٹھوکر کھانے کی تیاری!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد اعلان القدس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے پاس اور کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ امریکا سے وابستہ توقعات ختم کرتے ہوئے تنازع کے سفارتی اور سیاسی حل کے لیے کسی اور عالمی طاقت یا طاقتوں کی طرف متوجہ ہو۔

جنرل اسمبلی کا فیصلہ القدس پر فلسطینیوں کے حق کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور ہونے والی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہےجس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو ’باطل‘ قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ ’جھوٹ کا گڑھ ہے‘: نیتن یاھو عالمے ادارے پربرس پڑے

اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے اقوام متحدہ کو ’جھوٹ کا گڑھ‘ قرار دیا ہے۔

جنرل اسمبلی کا امریکیوں، صہیونیوں کے منہ پر زور دار طمانچہ

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کثرت رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کا اعلان مسترد کردیا گیا ہے۔ قرارداد میں امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔

فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے عالمی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام،فلسطینیوں کے تحفظ اور یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے انسداد کے لیے فلسطین میں عالمی امن فوج تعینات کرے۔

فلسطینی اتھارٹی کو امن عمل کے لیے ’سنجیدہ‘ ثالث کی تلاش!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکا فلسطین۔ اسرائیل امن عمل کے ثالث کا کردار کھو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قول وفعل سے ثابت کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کے سب سے بڑے برسوں سے حل طلب مسئلے کے منصفانہ حل کے بجائے ظالمانہ حل کی راہ پر چل رہا ہے۔ صہیونی ریاست امریکا کا سب سےبڑا مفاد ہے اور امریکیوں نے جو فیصلہ کرنا ہے وہ صرف اور صرف صہیونی ریاست کے مفاد میں ہوگا۔ اس میں فلسطینیوں کے حقوق کی کوئی بات قابل قبول نہیں۔

قطرکا دفاع القدس کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ

خلیجی ریاست قطر نے دفاع القدس اورامریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کو ناکام بنانے کے لیے عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔