
فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی بحالی تک امریکی امن منصوبہ موخر
منگل-26-دسمبر-2017
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’2‘ نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت اعلان القدس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ جاری کشیدگی ختم ہونے اور مذاکرات کی بحالی تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ منظرعام پر نہیں لانا چاہتی۔