شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس فلسطینی دارالحکومت

ٹرمپ کے جرم کے خلاف فلسطینی قوم مزاحمت تیز کرے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کو تاریخ کا سنگین جرم قرار دیا ہے۔

’سفارت خانے کی القدس منتقلی‘ گوئٹے مالا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم

صہیونی ریاست کا دوست وسطی افریقی ملک گوئٹے مالا اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے غیر قانونی اعلان پر قائم ہے۔

اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر تشدد، ایک شہید300 فلسطینی زخمی

کل جمعہ کو غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم 300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی مسلمانوں کی نمائندہ کانفرنس میں القدس کی صورت حال زیر بحث

امریکی شہر شکاگو میں کل جمعہ کے روز امریکی مسلمانوں کی ایک نمائندہ کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ایرانی پارلیمان نےبیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت قرار دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ نے مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے قانون کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

فلسطینی علماء کا دفاع القدس کے لیے اسلامی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

فلسطینی علماء اور مذہبی شخصیات نے دفاع القدس کے لیے عرب اور مسلمان ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوئٹے مالا کا القدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دینا اشتعال انگیزی: قطر

خلیجی ریاست قطر نے وسطی افریقی ملک گوئٹے مالا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’القدس ناقابل بحث موضوع‘ اسرائیلی کنیسٹ میں آج رائے شماری

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] آج بدھ کو ایک نئے مسودہ قانون پر بحث کے بعد رائے شماری کررہی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد بیت المقدس کو فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے کسی بھی ایجنڈے سے خارج کردیا جائے گا۔

غرب اردن: فلسطینی طلباء ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی طلباء زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلباء کی ایک پرامن احتجاجی ریلی پر اندھا دھند آنسوگیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء زخمی ہوگئے۔

ٹرمپ کے اعلان القدس پر یہودی آباد کاروں خوشی سے ’پاگل‘!

صہیون نواز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست کا دارالحکومت کیا قرار دیا کہ فلسطین پر قابض صہیونی خوشی سے پاگل ہوگئے ہیں۔