
‘بیت آریہ’ یہودی کالونی جو اژدھے کی طرح فلسطینی اراضی نگل رہی ہے!
اتوار-10-نومبر-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت اور وسطی گورنری رام اللہ کے درمیان اسرائیل نے ویسے تو کئی کالونیاں بنا رکھی ہیں مگران میں'بیت آریہ' نامی بستی کسی خوفناک اژدھے کی طرح بیش قیمت فلسطینی اراضی کوغصب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بدقسمتی سے فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے پرفلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اراضی غصب کرنے پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔